کینیڈا عالمی دواساز کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی لاکھوں بوتلیں خریدے گا، معاہدہ طے

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز6، اگست، 2020،
وفاقی وزیر برائے پروکیورمنٹ انیتا آنند نے کہا ہے کہ کینیڈا اپنے عوام کی صحت کے تحفظ اور کورونا کی موجودہ وباءسے نمٹنے کے لئے عالمی دوا ساز کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی لاکھوں بوتلیں خریدے گا۔ان دوا ساز کمپنیوں میں فائزر اور امریکی کمپنی بایو ٹیک شامل ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ان کمپنیوںنے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے ویکسین تیار کر لی ہے جس کے استعمال کے نتائج مثبت ظاہر کئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں