کینیڈا میں ٹورازم انڈسٹری کو نائن الیون سے زیادہ نقصان کورونا سے اٹھانا پڑا، انڈسٹری زرائع

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،8مارچ ، 2021،
کینیڈا کی ٹورازم انڈسٹری کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے انڈسٹری کو جو نقصان اٹھانا پڑا ہے وہ نائن الیون سے بہت زیادہ ہے۔ ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد افراد اپنا روزگار کھو چکے ہیں جبکہ جو موجود ہیں وہ بھی بمشکل ہی گزارا کر پا رہے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جو نقصان ہو چکا ہے اس کی بھرپائی کے لئے برسوں درکار ہو ں گے۔ڈسٹی نیشن کینیڈا کی سربراہ مارشا والڈن کہتی ہیں کہ کینیڈا میں ہر دس میں سے ایک آدمی ٹورازم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہے اور اس بحران کا اثر اس پر بھی پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصل نقصان تو اس وقت سامنے آئے گا جب حالات پوری طرح معمول پر آ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں