کینیڈا کینیڈامہاجرین کا منصوبہ: دسمبر میں دس ہزار مہاجرین آئیں گے، فروری تک مزید پندرہ ہزار کواجازت

قومی آواز ۔اوٹاوا: کینیڈا کے مہا جرین کے منصوبہ کے مطابق دسمبر میں دس ہزار مہاجرین آئیں گے، اورفروری تک مزید پندرہ ہزار کواجازت ملے گی۔لبرلز کا ارادہ پچیس ہزار مہاجرین کی آبادکاری کا ہے۔ انہوںنے مہاجرین کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل واضح کردیا ہے۔ حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مہاجرین کی تعداد کو دو مراحل میں تقسیم کیا ہے۔ اس بارے میں امیگریشن منسٹر جان مک کلم کاکہنا ہے کہ مہاجرین کی آبادکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیاگیا ہے۔ کینیڈینز بھی اس کے لئے تیار ہیں۔ ہم مہاجرین کوتہہ دل سے خوش آمدید کہیںگے۔ پہلا گروپ کے بہت سے لوگوںکی فائلیں کافی عرصے سے التواکاشکار تھیں۔ حکام اس بارے میں بہت تیزی سے عمل کررہے ہیں، لگ بھگ پانچ سو افراد آبادکاری کا مرحلہ مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مہاجرین کی سکریننگ کے عمل پر بہت زیادہ دھیان دیاجارہا ہے۔کنزرویٹو امیگریشن کرٹک مائیکل ریمپل کاکہنا ہے کہ سال کے آخر میںمہاجرین کی آبادکاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا بہترین وقت ہے۔ اس وجہ سے اس کے بعد آنے والوںکو جگہ ملنے میں آسانی ہوگی۔ این ڈی پی کے مطابق اس منصوبے کاتخمینہ ڈھائی سو ملین ڈالر سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں