کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک سو باسٹھ وینٹی لیٹرز کا تحفہ

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز30جولائی،2021
کینیڈا نے پاکستان کو کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے ایک سو باسٹھ وینٹی لیٹرز کا تحفہ دیا ہے تاکہ میڈیکل سہولیات میں کچھ مدد مل سکے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو وینٹی لیٹرز کا تحفہ پیش کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ تقریب میں پاکستانی حکام نے اس تحفہ پر کینیڈین حکام کا شکریہ ادا کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک اور تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں