کینیڈا کی معیشت تیل بحران کے باوجود امریکہ سے بہتر

قومی آواز : اوٹاوا: کینیڈا کی معیشت تیل بحران کے باوجود امریکہ سے بہتر ہے۔ سی آئی بی سی کے مطابق اس سے امریکہ معیشت کودھچکہ لگا ہے۔سی آئی بی سی کے چیف اکانومسٹ ایوری شین فیلڈ کاکہنا ہے کہ کینیڈا کی معیشت ٹریک پر واپس آرہی ہے اورامریکی معیشت سے بہتر ہورہی ہے۔تاہم کچھ ماہرین کے نزدیک کینیڈین معیشت امریکی معیشت کوپیچھے نہیں چھوڑ سکتی۔ کینیڈا کی معیشت جنوری میں بہتر ہوئی تھی اگرچہ وہاں پرستاون سو سے لے کر دس ہزار ملازمتوں کا نقصان ہوا تھا۔امریکی مزدور بہتر زندگی گزار رہے ہیںاوران کواس کایقین ہے۔تاہم ماہرین کے نزدیک اگر کینیڈا کی معیشت نے بہتر ہونا ہے تواس کے لئے شرح سود نہیں ہونا چاہئے۔