کینیڈا کی نو فلائی لسٹ میں بہت سے بچوں کے نام شامل

قومی آواز اوٹاوا: کینیڈا کی نو فلائی لسٹ میںبہت سے بچوں کے نام شامل ہیں۔ نصیر محمد علی دس ہفتے کا ہے، تاہم کینیڈین بچے کوایئرپور ٹ پر تحقیقات کے لئے اتار لیاگیا۔ اس بچے کانام نو فلائی لسٹ میں شامل تھا۔ اس کی والدہ خدیجہ واڈا علی جو ٹورانٹومیں رہتی ہیں نے کہا کہ جمائیکا میں حکام نے مجھے بچے سمیت کچھ دیر کے لئے ایئر پورٹ پر اتارا اوراس کا ڈائیپر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر چیک کیاگیا۔تاہم مجھے یہ بہت عجیب لگا۔ایئر کینیڈااور وفاقی حکام کے پاس بچوں سے ملتے جلتے ناموں کی فہرست ہے اسی وجہ سے سکیورٹی حکام نے بچوںکونو فلائی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ پبلک سیفٹی کینیڈا اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔ اسی طرح ضمیر خان کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی عمر اکیس ماہ ہے ، وہ جب چھ ماہ کاتھا توہمیں ایئرپورٹ حکام نے روک لیا تھا۔ یہ بہت ہتک آمیز ہے، مجھے تواس کی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ ایسا کیوں ہے۔واضح رہے کہ مرکھم کے سلمان احمد کے بعد ان واقعات کومنظر عام پر لایاجارہا ہے کہ نوفلائی لسٹ میں کونسے بچے شامل ہیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کاحل نکالا جاسکے۔اس معاملے کی نگرانی پبلک سیفٹی منسٹر رالف گوڈالے کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں