کینیڈا کے2250 سابق فوجی بے گھر ہیں

قومی آواز اوٹاوا:کینیڈا کے2250 سابق فوجی بے گھر ہیں۔ اس بارے میں حکومت نے تجزیہ کیا ہے کہ کینیڈا کے2250 سابق فوجی بے گھر ہیں۔ وفاقی حکومت نے پہلی بار یہ قدم اٹھا یا ہے کہ اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں کہ کتنے سابق فوجی بے گھر ہیں۔ اس کی رپورٹ ایمپلائمنٹ اور سوشل ڈویلپمنٹ کینیڈا نے تیار کی ہے۔ یہ تحقیق مارچ2015 میں کی گئی تھی اور اس کے اعداد وشمار مرتب کرنے میں بہت احتیاط برتی گئی تھی۔ یہ تعداد کل آبادی کے2.7 فی صد بنتی ہے۔ یہ اعداد وشمارساٹھ ایمرجنسی شیلٹر سے اکٹھے کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں ملک کے ٹاپ ملٹری کمانڈر جنرل جوناتھن وانس کاکہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے صدمے سے کم نہیں ہے کہ ہماری فیملی ممبرز بے گھر ہیں ، ہم ان کوتلاش کریںگے اور ان کی مدد کریںگے۔


متعلقہ خبریں