کینیڈین حکومت نے فائزر کی ویکسین کو ملک بھر میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی، اعلامیہ جاری

 

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز،11،دسمبر، 2020،
کینیڈین حکومت کی طرف سے اس بات کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں استعمال کے لئے فائز ر کمپنی کی بنی ہوئی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے ویکسین کی ڈوز عوام کو دینا شروع کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس سے قبل اس بات کی تصدیق کر لی گئی تھی کہ ویکسین کینیڈا کے شہریوں کو دینے کے لئے بالکل محفوظ ہے۔ ویکسین سب سے پہلے عمر رسیدہ اور فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی اس کے بعد دیگر شہریوں کے لئے بھی اسے کھول دیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں