کینیڈین شہریوں پر سفر کی بندش سے امریکی بیو پاریوں کو شدید نقصانات کا سامنا ہے، تاجر کمیونٹی

قومی آواز :مینی،
کینیڈین نیوز3، اگست، 2020،
کینیڈا اور امریکہ کے درمیان موجود بارڈر پر کاروبار کرنے والے امریکی تاجروں نے کہا ہے کہ جب سے کینیڈا کے شہریوں پر بارڈر کے دروازے بند ہوئے ہیں ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے آنے والے سیاحوں او ر دوسرے لوگوں کی وجہ سے ان کی دکانیں چلتی ہیں مگر کورونا کی وجہ سے آمد و رفت بند ہونے سے وہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور انہیں شدید کاروباری نقصان کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں