کینیڈین شہریوں کے لئے نیا کم خرچ ہیلتھ کئیر پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ، وزیر صحت جینیٹ پیٹپاس

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Friday, April 20, 2018
وزیر صحت جینیٹ پیٹپاس نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈین شہریوں کے صحت کے مسائل کے حل کےلئے ایک نہایت ہی کم خرچ ہیلتھ کئیر پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کے زریعے لوگوں کو صحت کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی کیونکہ اس پروگرام کے تحت عام شہریوں کو ادویات کی خرید میں زبردست کنسیشن دیا جائے گا جس کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ وہ بدھ کو ہاﺅ س آف کامن کمیٹی سے خطاب کر رہی تھیں۔ نیشنل فارماسوٹیکل پروگرام کے تحت عام کینیڈین شہری کم خرچ ادویات خرید سکیں گے جس میں حکومت کنسیشن دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں صحت کا پرانا نظام ٹھیک کام نہیںکرہا تھا جس کی بناءپر ریسرچ کی بنیاد پر ایک نیا نظام لایا گیا ہے جو عام شہریوں کے لئے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں