کینیڈین ملٹری کے پانچ فوجی افسران کورونا کا شکار، حکومت امداد دے گی، جسٹن ٹروڈو

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز16 مئی ، 2020،
کینیڈین آرمڈ فورسز کی طرف سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ملٹری کے پانچ افسران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ یہ ارکان ٹورنٹو اور کیوبک کے مختلف دیکھ بھال کے مراکز میں مقیم تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ فورسز کا کہنا ہے کہ دو صوبوں کی جانب سے امدادی کاموں کے لئے فوج کو طلب کیا گیا تھا اور فوج نے اپنے چودہ سو فوجی مختلف شہروں میں دیکھ بھال کے مراکز میں تعینات کئے تھے جن میں سے کچھ میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان ملٹری آفیشلز کو سرکاری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں