کیوبک میں چہرہ کھلا رکھنے کے قانون کی منظوری پر سیاستدانوں کی جانب سے مذمت ، ہمارا کیوبک سے اس معاملے پر اختلاف ہے، کیتھلین وائن

قومی آواز ۔ کیوبک
Friday, October 20, 2017
کیوبک اسمبلی کی جانب سے پبلک سروس دینے یا لینے کے دوران چہرہ کھلا رکھنے کے قانون کی منظوری کے بعد سیاستدانوں کی جانب سے اس کی مذمت سامنے آئی ہے۔ اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وائن کا کہنا ہے کہ گو کیوبک اور اونٹاریو کا بہت سے معاملوں میں اشتراک ہے مگر اس معاملے میں وہ کیوبک سے اختلاف رکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ہر شخص کو اپنے عقیدے اور فہم کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے ۔پروگریسو کنزرویٹو لیڈر لیزا میکلوڈ کہتی ہیں کہ کینیڈا میں اس قسم کے امتیاز کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہر شخص کو فریڈم آف ایکسپریشن کی آزادی ہے۔ این ڈی پی کی خاتون رہنما پیگی سیٹلر کہتی ہیں کہ یہ قانون کینیڈا کے سیکولر ازم کے خلاف ہے اور اس کا ہدف مسلم خواتین کو بنایا گیا ہے۔ کیوبک کے پریمیر فلپ کولارڈ کہتے ہیں کہ یہ قانون کمیونیکیشن ،شناخت اور سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر پاس کیا گیا ہے اور اس کا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔