کیپ ٹاﺅن میں جرائم کا گڑھ مینن برگ محفل ذکر کی بدولت امن کا گہوارہ بن گیا، سرکاری ایوارڈ کا اعلان

 

قومی آواز :
عالمی نیوز، 2مارچ ، 2021،
عالمی میڈیا کے مطابق کیپ ٹاﺅن کے علاقے مینن برگ میں محفل ذکر منعقد کرنے والے ایک بزرگ شیخ مقدم کو سرکار کی جانب سے امن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عرصہ دراز سے یہ علاقہ جرائم کے گڑھ کے نام سے جانا جاتا رہا ہے مگر جب سے یہاں شیخ مقدم نے محفل ذکر کا آغاز کیا ہے علاقے میں تیزی سے جرائم میں کمی اور امن و بھائی چارہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس محفل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر شخص شرکت کر سکتا ہے بعد محفل بلا تخصیص نیاز بھی تقسیم کی جاتی ہے۔ اس محفل کی برکت سے یہاں کے جرائم پیشہ لوگ اب قتل و غارت چھوڑ کر محفل میں شرکت بھی کرتے ہیں اور اس بات سے علاقہ پولیس اور حکام بہت خوش ہیں۔ حکومت نے یہ صورتحال دیکھتے ہوئے محفل کے منتظمین کے لئے امن ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں