گلین ایبے گولف کلب کو ختم کرنے کے لئے کیس فائل، شہریوں کا احتجاج

Thursday, September 28, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
گلین ایبے گولف کلب کو ختم کرنے کے لئے کیس فائل، شہریوں کا احتجاج
اوک ویلی میں واقع گلین ایبے گولف کلب جو کہ شہر میں ایک قدیم جگہ ہے جسے ایک روایت کے طور پر محفو ظ کرنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے کو مسمار کرنے کے لئے کیس فائل کر دیا گیا ہے۔ کیس گلین گولف کلب کے مالک رائے ساہی نے فایل کیا ہے۔ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک قدیم جگہ ہے جو کہ اب شہر کی روایت اور پہچان کا درجہ رکھتی ہے لہٰذا اسے مسمار نہ کیا جائے بلکہ اسے محفوظ رکھا جائے تاکہ شہر کی قدیم عمارتوں کا ورثہ سنبھال کر رکھا جا سکے مگر کلب کے مالک رائے ساہی کا کہنا ہے کہ وہ ایسا نہیں سمجھتے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ گولف کلب ختم کر دیا جائے اور باقی جگہ کو نیچرل طریقے سے شہریوں کو استعمال کرنے کا حق دیا جائے۔اس جگہ پر پہلے ہی اصطبل اور دیگر عمارتیں موجود ہیں۔ اس جگہ ایک ولیج مارکٹ بنانے کا منصوبہ ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس قدیم گولف کلب کے خاتمے پر اپنے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔