یورپی یونین کی ویکسین کی برآمد پر پابندی، کینیڈا متاثر نہیں ہو گا،ترجمان وفاقی حکومت

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز،24مارچ ، 2021

عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق یورپی یونین اپنے ہاں کورونا ویکسین کی کمی کو دور کرنے کے لئے ویکسین کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے لئے قوانین بنانے والی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اٹاوا سے جاری وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا کو فراہم کی جانے والی ویکسین اس پابندی کی زد میں نہیں آئے گی۔ وزیر برائے ایکسپورٹ اور انٹر نیشنل تجارت میری انگ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ان کے ہم منصب نے انہیں ویکسین کی بلا رکاوٹ فراہمی کا یقین دلایا ہے۔


متعلقہ خبریں