20 حکومتی شخصیات بارے تہلکہ خیز خبر

لاہور (ویب ڈیسک) 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پر مریم نواز قابض، شہباز شریف 10 روز سے وہاں نہیں جا رہے، شہبازشریف نے پنجاب حکومت کو دو ٹوک احکامات جاری کر دیئے کہ نوازشریف مریم نواز، وزیر یا مشیر کسی کے حکم پر عملدرآمد نہ کیا جائے، مجھے بتائے بغیر جس افسر نے ان کے حکم پر عمل کیا تو وہ خود ذمہ دار ہو گا۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 اہم حکومتی بندوں جن میں وفاقی و صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں کے خلاف کیسز اور فائلیں تیار ہیں کسی بھی وقت ان سب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈیفنس میں ایک کی گرفتاری کے لئے چھاپہ بھی مارا گیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مفرور ڈیفنس میں جوا کرواتا تھا اور وہاں پر نوازشریف کے 250 پلاٹس کا نگران تھا۔


متعلقہ خبریں