November 19, 2017
قومی آواز ۔
: ٹورنٹو
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق پولیس نے بیچ اسٹریٹ کے قرب و جوار میں ڈکیتیوں میں ملوث چار کمسن نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ نوجوان شہریوں کو چاقو دکھا کر لوٹنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والے نوجوانوں کی عمریں پندرہ اور سولہ سال کے درمیان ہے۔ تین نوجوانوں کو اب تک عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے جبکہ چوتھے کو بھی جلد ہی عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ چاروں نوجوانوں کے یوتھ ایکٹ کی وجہ سے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔