کینسر کے علاج کیلئے ماہرین کی بڑی کامیابی

لندن(قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے کینسر کے علاج کے لیے ایک محلول تیار کیا ہے جسے انجکشن کے ذریعے متاثرہ حصے میں لگانے سے پہلی ہی سرجری میں کینسر سیل کو جسم سے مکمل نکال لیا جاتا ہے۔ یہ انجکشن نیلے رنگ کا ایک محلول ہے جسے ماہرین نے ایل یو ایم او15 کا نام دیا ہے۔یہ محلول ڈاکٹروں کو جسم میں کینسر زدہ حصے کو پہچاننے اور اور جسم سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ کینسر کے علاج کے اس طریقے نے مریض کے جسم سے کینسر سیل کو نکالنے کے باوجود بچ جانے والے کینسر سیلز کو نکلوانے کے لیے دوسری سرجری سے چھٹکارامل جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس انجکشن کا تجربہ 15 چھاتی کے کینسر کے مریضوں پر کیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس ایجنٹ نے بنا کسی مضر اثرات کے کینسر کے سیلز کا پتہ لگا لیا۔ یہ ایجنٹ کینسر کے سیلز کو عام سیلز سے پانچ گنا زیادہ روشن کر کے دیکھاتا ہے جسے ایم آر آئی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے آپریشن کا مطلب ہے کہ جسم میں موجود کینسر کے سیلز کو 100 فیصد نکالنا ہے جبکہ اس نیلے محلول سے زیادہ روشن ہونے کی وجہ سے کینسر سیلز کو آسانی سے ہٹایا جا سکے گا۔ماہرین کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہوتی ہے تو سارکوما کے علاج کے لیے بھی مفید ثابت ہو گی۔