مرد حضرات اپنی زندگی کا ایک سال خواتین کو گھورنے میں صرف کرتے ہیں: تحقیق

قومی آواز ۔ لندن: دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا مرد ہو جو خواتین میں دلچسپی نہ لیتا ہو ، اور خواتین کی کشش سے مجبور ہو کر انکی جانب متوجہ نہ ہوتا ہو۔لیکن حال ہی میں برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران واضح ہوا ہے کہ مرد حضرات روزانہ کم از کم 10 عورتوں کو گھورتے ہیں۔ یہی نہیں وہ صرف خواتین کو گھورنے کیلئے ہر روز تقریباً 43 منٹ ضائع کرتے ہیں۔ماہرین کی رائے کے مطابق اگر اس وقت کا مردوں کی اوسط عمر سے تخمینہ لگایا جائے تو یہ تقریباً ایک سال کا عرصہ بنتا ہے۔ لیکن اس تحقیق کے نتائج سامنے آنے پر خواتین ذیادہ خوش فہمی کا شکار نہ ہوں کیونکہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ تحقیق کے دوران یہ حقیقت بھی عیاں ہوئی ہے خواتین بھی روزانہ تقریباً 20 منٹ چھ یا اس سے زائد مردوں کو گھورتی ہیں، پس اگر اس وقت کا ان کی اوسط عمر سے تخمینہ لگایا جائے تو ہر خاتون اپنی زندگی کے 6 ماہ مردوں کو گھورنے میں گزارتی ہیں۔کوڈک لینز وژن سنٹر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مارک آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مرد حضرات عورتوں کو گھورنے کیلئے بدنام ہیں لیکن ہمارے لئے یہ مشاہدہ حیران کن اس وقت ثابت ہواجب ہمیں اس بات کا علم ہوا کہ خواتین بھی مردوں کو گھورنے میں دلچسپی لیتی ہیں۔ سروے میں حصہ لینے مردوں نے انکشاف کیا کہ سپرمارکیٹس ، پیز اور نائٹ کلبز ان کی پسندیدہ جگہیں ہیں جہاں وہ عورتوں کو گھورتے ہیں۔ مردوں اور خواتین نے بتایا کہ وہ جنس مخالف کی توجہ اور پسندیدگی کے اظہار سے خوش ہوتے ہیں تاہم ریسرچ کے مطابق مردوں کو یہ توجہ زیادہ پسند آتی ہے جبکہ 20 فیصد خواتین اس سے شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔