پیر , 27 جون , 2016
اسلام کے علا وہ کن مذاہب میں ”روزہ “رکھا جاتا ہے ؟جانیے
قومی آواز ۔ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)
لاہور: ماہ صیام اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے ،اور دنیا بھر میں عالم اسلام روزے رکھنے میں مصروف ہے ۔لیکن دنیا بھر میں اسلام کے علاوہ بھی چند ایک مذاہب ایسے ہیں جن میں روزے کا اہتمام کیا جا تاہے ۔ آج ہم آ پ کے ساتھ ایسے چھ مذاہب کے متعلق معلومات شیئر کریں گے جن میں روزے کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔
پہلا مذہب ،یہودیت: یہودیت میں”یوم کپر“ یا ”یومِ کفارہ“ کو روزے کے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہودی کیلنڈر میں چھ مزید روزے بھی شامل ہیں جن میں ”تشاباﺅ“ کے دن کا روزہ بھی شامل ہے۔واضح رہے اس دن یروشلم میں یہودی معبدوں کو تباہ کیا گیا تھا۔
دوسرا مذہب،بدھ مت: بدھ مت سے تعلق رکھنے والے قریباً تمام فرقے سال میں کچھ روز ضرور روزہ رکھتے ہیں۔ ان میں پورے چاند کے دن اور چند دیگر ایام شامل ہیں۔
تیسرا مذہب،کیتھولک:عیسائی مذہب کے اہم فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے افراد ”ایش وینس ڈے“ اور ”گڈ فرائیڈے“ کو روزہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیتھولک عیسائی نفس کشی کی مدت میں آصنے والے تمام جمعہ کے روز میں گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔
چوتھا مذہب،ہندو مت:ہندو مذہب میں نئے چاند کے موقع پر اور شوراتری اور سرسوتی جیسے تہواروں کے موقع پر روزے رکھنا عام ہے
پانچواں مذہب،مور مونز:مور مونز سے تعلق رکھنے والے افراد ہر مہینے کے پہلے اتوار کو روزہ رکھتے ہیں۔
چھٹا مذہب،بہائی:بہائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بہائی سال کے 19 ویں مہینے میں یعنی 2 سے 20 مارچ تک، جو ”ایلا“ کہلاتا ہے روزے کھتے ہیں۔