جولائی27 ، 2018 اسکولوں میں بچوں کو صنفی تعلیم دینے کے معاملے میں بچوں کے والدین کی جانب سے شدید مزاحمت اور سخت تنقیدکے بعد کنزرویٹیو حکومت کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں اور حکومت یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ اسکولوں میں بچوں کو نئے نصاب کے مطابق تعلیم دی جائے یا پرانی ڈگر پر ہی چلا جائے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے اسکولی بچوں کو صنفی تعلیم دینے کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا ہے مگر بچوں کے والدین نے اس نئے نصاب کو پسند نہیں کیا اور عوامی حلقوں میں اس نصاب کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسکولوں میں اس نئے نصاب کی تعلیم کا آغاز ہی نہیں ہو سکا ہے اور حکومت بھی اس معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے کہ نیا نصاب شروع کیا جائے یا پرانا ہی برقرار رکھا جائے۔ شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرے۔
:قومی آواز ٹورنٹو