قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ کمپٹیشن بیورو نے اعلان کیا ہے کہ مختلف زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے بعد ٹورنٹو میں کئی بڑے گروسری اسٹورز پر چھاپے مارے گئے اور کئی جگہوں کی تلاشی لی گئی۔ حکام کے مطابق کئی بڑے اسٹور اشیاءکی قیمتیں کم زیادہ کرنے اور فکس کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی تلاشی کے لئے باقاعدہ کورٹ آف جسٹس سے سرچ وارنٹ حاصل کئے گئے تھے۔ ترجمان میری فرانس کا کہنا ہے کہ کمپٹیشن بیورو کے آفیسرز اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ اس بات میں کتنی صداقت ہے کہ اشیاءکی قیمتوں میں فکسنگ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس طرح کرنا قانوناً جرم ہے جس میں ملوث افراد پر عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
Wednesday, November 1, 2017