November 19, 2017 پیسکو کے ملازمین کی حلف برداری کے لئے پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز، سپروائزرز اور میٹر ریڈرز سمیت پیسکو کے ایک ہزار اہلکار شریک تھے۔ ایک ہزار سے زائد کارکنوں نے بدعنوانی سے توبہ کرتے ہوئے حلف لیا کہ وہ نہ تو کرپشن کریں گے اور نہ اوور بلنگ میں اپنا حصہ ڈالیں گے جب کہ اس موقع پر بعض ملازمین خوش گپیوں میں مصروف رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ عوامی شکایات پر کیا گیا جس میں پیسکو اہلکاروں پر اوور بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ اور رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ حلف برداری کے موقع پر پیسکو اہلکاروں کی سنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اگلی صفوں پر موجود اہلکار چیف ایگزیکٹو سے حلف لیتے رہے اور پچھلی صفوں میں کھڑے اہلکار خوش گپیوں میں مصروف رہے۔
قومی آواز ۔
پشاور۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے ملازمین سے حلف لیا ہے کہ وہ آئندہ اوور بلنگ، غلط میٹرریڈنگ اور کرپشن نہیں کریں گے۔