Mar 8, 2017 دونوں طالب علموں کو واپس وطن لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا ناکام ہوگیا، ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے الزام میں دو پاکستانی طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ان بچوں فیصل اعوان اور احسن خورشیدپر لگائے گئے الزامات کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے غلط قرار دے دیا، جس کے بعد بے گناہ قرار دے کر دونوں پاکستانی بچوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
قومی آوازاسلام آباد ۔ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیے گئے دونوں پاکستانی طالب علموں فیصل اعوان اور احسن خورشیدکو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا ہے۔