قومی آواز ۔ ٹورنٹو اسپتالوں میں داخل بیمار بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔اس مہم کو ”بیمار بچوں کی مہم“کا نام دیا گیا ہے ۔سک کڈز فاﺅنڈیشن کے صدر ٹیڈ جیراڈ کا کہنا ہے کہ اصل میں تو اس مہم کا آغاذ کئی سال قبل ہی ہو چکا ہے جس کے تحت اب تک پانچ سو ستر ملین ڈالر اکھٹا ہو چکے ہیں۔یہ مہم دس سالوں پر مبنی ہے جس میںکم از کم ایک ارب ڈالر کا ہدف مقرر ہے۔اس مہم سے حاصل کردہ رقم کو اسپتال کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اسپتال 1949میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی حالت اب مخدوش ہو چکی ہے اور نئی تعمیر کی ضرورت ہے۔اسپتال چندہ اکھٹا کرنے کے لئے دئے جانے والے اشتہارات پر کئی ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں اسپتال کو دئے جانے والے چندے کے صحیح استعمال کا شعور بیدار کرنا ہے۔اسپتال کی ترجمان سینڈرا شیووٹی کا کہنا ہے کہ لوگوںنے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور فنڈ تیزی سے جمع ہورہے ہیں ۔ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کہا ہے کہ اس مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے انہوںنے جمہ کو سک کڈ ڈے منانے کا اعلان کیا جس کے دوران ٹورنٹو سائن لائٹ بلیو رکھی جائے گی ۔
28- اکتوبر ، 2017