قومی آواز ۔ ٹورنٹو سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے نافٹا معاملے پر ٹروڈو حکومت کو آڑے ہوتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور نافٹا معاملے کو سنجدگی سے حل کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹروڈو حکومت نے امریکی حکومت کے ساتھ نافٹا معاہدے پر ہونے والے مذاکرت میں درست رویہ اختیار نہیں کیا اور وہ مذاکرات کو ٹھیک طرح ہینڈل نہیں کر سکی۔ انہوں نے میکسیکو کو بات چیت میں شامل کرنے ،امریکی تجاویز کو رد کرنے اور حکومت کی اپنی ترجیحات کو مقدم رکھنے کے معاملے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ باتیں پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران کہیں۔ اس کے بعد دو صفحات پر مشتمل ایک اسسمنٹ ہارپر کے دستخطوں سے ان کے دفتر ہارپر ایسوسی ایٹ سے جاری کیا گیا جس میں حکومت کو سمجھداری سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
28- اکتوبر ، 2017