November 20, 2017 اسکاربورو پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی رات کینیڈی روڈ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس میں حادثے کی وجہ بننے والی خاتون کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں دو ماہ اور تین سال کے دو بچے بھی تھے۔ کانسٹیبل ڈیوڈ ہاپکنز کا کہنا ہے کہ یہ بات خطرناک اور تعجب خیز ہے کہ خاتون دو بچوں کے ہمراہ نشہ کر کے گاڑی چلا رہی تھیں اور اپنے اور دوسروں کے لئے خطرہ پیدا کر رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے بچوں یا دیگر لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ گاڑیوں کو کافی نقصان ہوا تھا ۔خاتون کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا تھا اور بچوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا ۔پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
قومی آواز ۔
ٹورنٹو