March 27, 20170 انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، جو بھی پارٹی پر حملہ کرے گا اس کا مقابلہ کیا جائے گا، کارکن اور لیڈر جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔ آصف علی زرداری نے کارکنوں کو چکری میں جلسے کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلاول با اختیار ہیں ان کا جوش اور میرا تجربہ پارٹی کی طاقت بنے گا،پی ٹی آئی اور ن لیگ کا جارحانہ مقابلہ کیا جائے گا ۔
قومی آواز ۔ چکری ۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نون لیگ اور تحریک انصاف سے دو دو ہاتھ کرنے کا اعلان کردیا۔