Friday, January 26, 2018 سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن شاہد مسعود کو طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن زینب کے واقعے کا از خود نوٹس لے رکھا ہے جس کی گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز کمسن زینب کے قتل میں ملوث عمران کو گرفتار کیا جسے عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
زینب قتل کے ملزم کا کسی کمرشل بینک میں اکاؤنٹ نہیں: اسٹیٹ بینک جیونیوز کےمطابق سپریم کورٹ زینب قتل کیس کی سماعت پیر کی بجائے اتوار کو لاہور رجسٹری میں کرے گی جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی جی فرانزک پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ جب کہ کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ٹی وی اینکر نے ملزم کے متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس کا شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کرکے کوئی اکاؤنٹ نہ ملنے کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔
قومی آواز ۔ اسلام آباد: