اسلام آباد( قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان میں چین کی طرح سرمایہ کاری کی پیشکش کردی، سعودی وفدنے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں پیشکش کی، نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستان کو معاشی پیکیج دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی، سعودی وفد میں وزارت خزانہ کے اعلی حکام شامل تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور سعودی حکام کو سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کرینگے۔