March 17, 2017 عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئےتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔سلیم شہزاد پر دہشت گردوں کے علاج معالجے کی فراہمی میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے ۔
قومی آوازکراچی: کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جلاو ٔگھیراؤ اور دیگر الزامات میں گرفتار ایم کیو ایم رہنماء سلیم شہزاد کو 29 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
گزشتہ روز کیس کے تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کراتے ہوئےعدالت کو بتایا تھا کہ ملزم 1992 کے مقدمات میں مفرور تھا جسے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے این او سی کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔