Friday, January 26, 2018 وفاقی کیبنٹ کے ممبر کینٹ ہائر نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان پر مبینہ طور پرایک صوبائی سیاستداں کی طرف سے غیر اخلاقی ریمارکس پاس کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ پچھلے ہفتے ان کی کیبنٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی ۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ خواہ وہ کسی بھی شکل میںہو قطعی طور پر نا قابل قبول ہے۔ جو کوئی بھی اس طرح کا جرم کرے گا خواہ وہ حکومت میں ہی کیوں نہ ہو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو: