October 18, 2017 الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔ تاہم مزید سماعت کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ جیونیوز کےمطابق عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ہے، الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیئے۔