Saturday, December 30, 2017 کچھ عرصے قبل ٹورنٹو کے پوش علاقے میں پر اسرار انداز میں وفات پانے والے لکھ پتی بیری شرمین اور ان کی بیوی ہنی شرمین کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان اموات کی تحقیقات پرائیویٹ ادارے سے کروائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیر ی شرمین اور ان کی بیوی کی موت قدرتی معلوم نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کوئی اور کہانی ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے انہوں نے پرائیویٹ تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بیری شرمین اور ان کی بیوی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ دونوں کی ایک ہی دن ایک ہی وقت میں پراسرار موت نے شہر میں کھلبلی مچا دی تھی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں ہے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے جن لوگوں کو اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ہائر کیا ہے وہ محکمہ پولیس کے ہی سابقہ اور ریٹائرڈ اہلکار ہیںجو اب اپنی پرائیویٹ ایجنسیاں چلا رہے ہیں۔ شہر کے مئیر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ بیری کے اہل خانہ پولیس کی جانب سے کی جانے والے تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں جس کی بناءپر وہ پرائیویٹ اداروں سے تحقیقات کرا رہے ہیں۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔