March 28, 2017 ترجمان ادارہ شماریات حبیب اللہ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں شامل اضلاع میں آج بے گھر افراد کا شمار کیا جائے گا، دوسرے بلاکس میں خانہ شماری 31 مارچ سے2 اپریل تک ہوگی۔ انہوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ 13اپریل تک دوسرے بلاکس میں مردم شماری ہو گی، باقی اضلاع میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو کر 25 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔
قومی آواز ۔۔اسلام آباد۔
خانہ ومردم شماری مہم کے دوران آج 63 اضلاع میں بے گھر افراد کی گنتی کی جارہی ہے۔