قومی آواز ۔ مسی ساگا مسی ساگہ کی مئیر بونی کرومبی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تجویز ہے کہ اگلے سال میونسپل ادارے کے نئے الیکشن کرا دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال قبل شہریوں کی جانب سے ان کو شہر کے مئیر کے لئے چنا گیا تھا جو ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے سخت محنت کی اور بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کام باقی ہے ۔ بونی کرومبی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اگلے سال نئے الیکشن چاہتی ہیں تاکہ مستقبل کے مسی ساگہ کو شاندار بنانے کے لئے مزید کام کیا جا سکے۔
27 اکتوبر ، 2017