February 24, 2017 قومی آواز نئی دلی۔ نریندر مودی نےاسرائیل سے 17 ہزار کروڑکے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی۔ معاہدے کے تحت درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے 5 فضائی دفاعی میزائل سسٹم اسرائیل کی مدد سے تیار کئے جائیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نےکابینہ کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی معاہدے کی منظوری دی، معاہدے کے تحت بھارت اور اسرائیل مشترکہ طور پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے 5 فضائی دفاعی میزائل سسٹم تیار کریں گے ۔ اس معاہدے پر 17 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، میزائل سسٹم فضا میں 50 کلومیٹر سے 70 کلومیٹر تک ہد ف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پانچ دفاعی سسٹم میں 40 فائرنگ یونٹس اور 200 سے زائد میزائل ہوں گے