Saturday, December 30, 2017 گورنر جنرل جولی پائیٹی نے نئے سال کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تازہ دم خوش و خرم رہیں اور اپنی توانائیاں ایک دوسرے کی مدد اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کریں۔ گورنر جنرل نے یہ پیغام اپنی رہائش گاہ ریڈایو ہال کے قریب ایک اسکیٹنگ رنگ میں کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ وقت گزار رہی ہیں اور کینیڈین شہریوں کو موسم سرما سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کر خوش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم 2018میں بھی اسی طرح چست و چالاک اور خوش و خرم نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے موسم سرما کے اولمپک مقابلوں میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کے لئے صحت و سلامتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔