قومی آواز:کراچی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے نوٹس اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کو اپنے کالعدم تنظیموں سے متعلق مؤقف پر حکومتی رد عمل قرار دیدیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا، میرے مطالبے پر حکومت نے یہ ردعمل دیا کہ مجھے ریاست مخالف کہا گیا جب کہ مجھے قتل کی دھمکیاں ملنا بھی میرے اسی مطالبے پر حکومتی ردعمل ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کابینہ میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی موجودگی تک حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، کالعدم تنظیموں کے تربیتی مراکز کی حمایت کرنے والے وزرا اور انتخابی مہم میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے والوں کو برطرف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت انتہاپسندی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو کالعدم تنظیموں کو یقین دہانیاں کرانے والوں کو فارغ کرے۔
BilawalBhuttoZardari 2,449
کینیڈین خبریں 19 مارچ ، 2019
✔
@BBhuttoZardari
The government has responded to my demand to sack ministers associated with banned outfits by declaring me anti-state, issueing death threats & NAB notices. None of this deters us from our principle stand; form joint NSC parliamentary committee & act against banned outfits.
1:17 AM – Mar 19, 2019