Wednesday, April 18, 2018 .قومی آواز ٹورنٹو ٹورنٹو: کینیڈا نے پراسرار بیماری کے حملے کے بعد کیوبا سے اپنے سفارتکاروں کے خاندان واپس بلا لیے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیوبن دارالحکومت ہوانا میں مقیم کینیڈا کے 10 باشندوں میں دماغی مسائل سامنے آئے تھے، جن کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دی۔ یہ بیماری کیوبا میں کینیڈا کے سفارتی عملے اور ان کے خاندان پر اثر انداز ہوئی، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان افراد کو چکر آنے، متلی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ کینیڈا کے ایک طبی ماہر کے مطابق یہ ایک نئی طرز کی دماغی چوٹ ہے جو اس بیماری کی وجہ بن رہی ہے۔ گذشتہ برس ہوانا میں امریکی سفارتی عملے کو بھی اسی قسم کی شکایات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس پر امریکا نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوا کر شہریوں کو کیوبا کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ کینیڈا اور کیوبا کے درمیان 70 برس سے زائد دو طرفہ تعلقات قائم ہیں