ٹورنٹو(قومی آواز ….نیوز روم)ٹورنٹو میں کیتھلین وائین کی حکومت کو ہائیڈرو بل میں کٹوتی دینے کی تجویز پر ارکان اسمبی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔حکومت کے اعلان کردہ قیمتوں کے فرق کے مطابق ہائیڈرو بل کی قیمتوں میں 17%ٰفیصد تک کمی کی جائے گی مگر ٹوری اراکین پارلیمان کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے کہ وہ اپنے پلان کو 30سالوں میں 25بلین ڈالر تک سیٹل کیسے کرے گی ۔انہوں نے مالی محتسب آفیسر کی عدالت کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وائین کے 25بلین ڈالر کا فیگر ہائیڈرو ریلیف اناﺅنسمنٹ میں کوئی ذکر نہیں تھا۔انرجی کے وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حتمی سود ی مالی اماﺅنٹ کا دار و مدار سالانہ انٹریسٹ ریٹ پر ہے ۔ پی سی لیڈر پیٹرک براﺅن کہتے ہیں کہ حکومت جان بوجھ کر غلط اعداد و شمار دے رہی ہے جس کا کوئی اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ اس وقت صوبے کا نیٹ قرضہ 300بلین ڈالر ہے اور ابھی اس میں مزید گنجائش موجود ہے اور صوبے میں اتنا پوٹینشل ہے کہ وہ یہ بوجھ برداشت کر لے گا۔