March 14, 2017 اعتزاز احسن نے کہا کہ اگرحکومت سے بات چیت میں اتفاق رائے ہو گیا تو پیکیج ڈیل ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں پر مذاکرات کا سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ۔پیپلز پارٹی اور حکومت کے مذاکرات منگل کو دوبارہ اسی کمیٹی کے اجلاس میں ہوںگے۔
قومی آواز ۔ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے سلسلے میں پارلیمانی رہنماؤں کاایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا ،اعتزاز احسن کہتے ہیں پیپلز پارٹی اپنی9 تجاویز پر قائم ہے اور حکومت کے ساتھ اب تک ڈیڈ لاک ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے اسپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا۔پیپلزپارٹی نے اپنی 9 تجاویز میں سے کوئی بھی واپس نہیں لی۔