April 04, 2017 سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے،زرداری صاحب نے صوبوں کو اختیارات دیئے، وفاقی حکومت وہ اختیارات لے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اب میدان میں آئی ہے، ہم انصاف مانگتے ہیں، پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے انصاف کا ترازو جھکے گا نہیں۔
قومی آواز سکھر: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے، عمران خان بتائیں کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی تھی۔