Thursday, November 23, 2017 حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی—۔فوٹو/جیو نیوز اسکرین گریب حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی، دوسری جانب بس کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مشتعل افراد نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب حادثے کا شکار ہونے والی بچی کو اس کے والد اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی، جبکہ مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔
قومی آواز ۔
کراچی۔
کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ریس لگاتی تیزرفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے نمائش جانے والی سڑک پر ایک نجی اسکول کے سامنے دو بسوں مں ریس جاری تھی کہ اس دوران ایک بس نے برابر سے گزرنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔