March 14, 2017 قومی آواز ۔ کوئٹہ : ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر گرنے سے کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبےسے7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچیاں، ایک خاتون اور2مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری اور مؤثر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر مکان پر ڈمپر گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔