اوٹاوا(نیوز ڈیسک )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کابینہ کے مسلمان ارکان کے ساتھ افطاری میں حصہ لیا ۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی میڈیا پر ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنی سیاسی جماعت کے مسلمان ارکان کے ساتھ روزہ افطار کرنے کی تقریب میں شریک ہیں ۔ کینیڈین وزیراعظم نے کجھور کھائی اور دیگر کھانوں کا بھی لطف اٹھایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ارکان کے ساتھ افطاری میں شرکت کر کے انہیں خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کو اس مقدس مہینے کی مبارکباد بھی دی۔