Monday, January 8, 2018 وینکو ور میں گھریلو تشدد کی شکار دو بچیوں کی موت کے بعد اب ججز کے فیصلوں اور ان کے اثرات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بچیوں کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک تینتالیس سالہ شخص آنڈریو بیری کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر اس کی اپنی ہی بیٹیوں چھ سالہ کولواور چار سالہ آبری کے قتل کا الزام ہے۔ دونوں بچیوں کی لاشیں کرسمس کے دن ملزم کے گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔اس سے قبل آنڈریو کی بیوی سارا کوٹن نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا کہ اس کا شوہر آنڈریو اسے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ جج نے خاتون کی فریاد کو قابل اعتناءنہ سمجھتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔ ویمن سپورٹ سروس کی ایک اہلکار اینجیلا میری کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ججز کو مزید ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ صحیح فیصلہ کر نے کے قابل ہو سکیں۔
قومی آواز ۔ وینکوور ۔