گھریلو تشدد کی شکار دو بچیوںکی ہلاکت کے بعد ججز کے فیصلوں پر بھی سوالات اٹھنے لگے،عوامی زرائع

Monday, January 8, 2018
قومی آواز ۔ وینکوور ۔

وینکو ور میں گھریلو تشدد کی شکار دو بچیوں کی موت کے بعد اب ججز کے فیصلوں اور ان کے اثرات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بچیوں کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک تینتالیس سالہ شخص آنڈریو بیری کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر اس کی اپنی ہی بیٹیوں چھ سالہ کولواور چار سالہ آبری کے قتل کا الزام ہے۔ دونوں بچیوں کی لاشیں کرسمس کے دن ملزم کے گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔اس سے قبل آنڈریو کی بیوی سارا کوٹن نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا کہ اس کا شوہر آنڈریو اسے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ جج نے خاتون کی فریاد کو قابل اعتناءنہ سمجھتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔ ویمن سپورٹ سروس کی ایک اہلکار اینجیلا میری کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ججز کو مزید ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ صحیح فیصلہ کر نے کے قابل ہو سکیں۔