قومی آواز ۔ ٹورنٹو یارک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیچنگ اور دیگر اسٹاف کو جو پچھلے ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیں ایک آفر کر رہی ہے اور وہ یہ کہ یہ تمام لوگ اپنے ووٹ کے زریعے یونیورسٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے آفرز کو قبول کرنے کا اعلان کریں۔ یارک یونیورسٹی کے تین ہزار سے زائد ٹیچنگ و دیگر اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے اور جاب گارنٹی کے لئے ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں بہت سے کام تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ اور ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے تاہم وہ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے اختتام پذیر ہو گئے تھے جس کے بعد سے دونوں طرف خاموشی ہے اور ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتالی ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ یہ آفر پہلے والی آفر کی طرح ہے جسے ریجنکٹ کر دیا گیا تھا اور عین ممکن ہے کہ اسے بھی ریجیکٹ کر دیا جائے ۔
Sunday, April 01, 2018