یارک یونیورسٹی نے ہڑتالی ملازمین کے لئے ووٹنگ کی سہولت کا اعلان کر دیا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 01, 2018

یارک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیچنگ اور دیگر اسٹاف کو جو پچھلے ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیں ایک آفر کر رہی ہے اور وہ یہ کہ یہ تمام لوگ اپنے ووٹ کے زریعے یونیورسٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے آفرز کو قبول کرنے کا اعلان کریں۔ یارک یونیورسٹی کے تین ہزار سے زائد ٹیچنگ و دیگر اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے اور جاب گارنٹی کے لئے ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں بہت سے کام تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ اور ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے تاہم وہ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے اختتام پذیر ہو گئے تھے جس کے بعد سے دونوں طرف خاموشی ہے اور ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتالی ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ یہ آفر پہلے والی آفر کی طرح ہے جسے ریجنکٹ کر دیا گیا تھا اور عین ممکن ہے کہ اسے بھی ریجیکٹ کر دیا جائے ۔


متعلقہ خبریں